ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی نے آر ایس ایس، پارٹی کارکنوں کی ہلاکتوں کا این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا

بی جے پی نے آر ایس ایس، پارٹی کارکنوں کی ہلاکتوں کا این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا

Fri, 21 Oct 2016 18:59:43  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور21اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آر ایس ایس کے ایک کارکن کے قتل کے بعد ریاست کی کانگریس حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے بی جے پی نے آج گورنروجبھائی والا کو ایک پٹیشن سونپی اور پارٹی اور آر ایس ایس کارکنوں کی ہلاکتوں کی این آئی اے سے تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا۔پارٹی نے اس قتل کیلئے ’’جہادیوں ‘‘اورمارکسوادیوں کے درمیان ’’ساز باز‘‘کومجرم قراردیاہے بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر بی ایس یدی یورپا اور اپوزیشن کے لیڈر جگدیش شیٹٹار کی قیادت میں وفد نے گورنر سے ملاقات کی اورالزام لگایا کہ کانگریس حکومت ایسے کسی بھی صورت میں شامل حملہ آوروں کا پتہ لگانے کی خواہاں نہیں ہے اوروہ قاتلوں کوکھلی چھوٹ دے رہی ہے۔وفد نے الزام لگایا کہ کانگریس ووٹ بینک کی سیاست میں شامل ہے۔انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ ریاستی حکومت سے ایسے معاملے تفیتیشی ایجنسی کو سونپ دینے کیلئے کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی تحقیقات سے جرم کے سازشیوں کو بے نقاب کریں گے اور ان کے ارادے سامنے آئیں گے۔


Share: